مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں باغبانی بالخصوص سیب کی پیداوار کو فروغ دینے
کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کے تحت 500کروڑ روپے دے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں سیب
کے پرانے اور نئے
باغات کی ترقی کے لئے 500کروڑ روپے کی مدد دینے کی
تجویزکو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو
بتایا کہ اس فیصلے سے ریاست کے 500 گاوں کے 21000سے زیادہ سیب اگانے والے
افراد کو فائدہ ہوگا۔